میپکوسسٹم کی استعداد کار میں اضافے کےلئے1784نئے ٹرانسفارمر نصب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے تحت مالی سال2021-22 کے دوران مختلف استعدادکار کے ایک ہزار784نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ 99ہزارہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی تا ستمبر2021 کے دوران 25KVAکے 1219، 50KVAکے 471، 100KVAکے 57، 200KVAکے 29،400KVAکے 2اور630KVAکے 6 ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔میپکو ملتان سرکل میں 194، ڈی جی خان سرکل میں 90، وہاڑی سرکل میں 194،بہاولپور سرکل میں 209، ساہیوال سرکل میں 332، رحیم یار خان سرکل میں 152، مظفرگڑھ سرکل میں 185، بہاولنگر سرکل میں 171اور خانیوال سرکل میں 257 ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں