قوموں کی زندگی میںآزادی کے دن سے بڑھ کر کوئی دن نہیں ، چیف ایگزیکٹو میپکو

منگل 14 اگست 2018 18:43

ملتان۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں آزادی سے بڑا کوئی دن نہیں ۔ ہم نے اس ملک کے ہر گھر کو روشن رکھناہے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں بڑی تعدادمیں میپکو افسران ، ملازمین اور بچوں نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ 14اگست 1947ء برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی زندگی میں ایک تاریخی لمحے کی حیثیت رکھتاہے جب ہم نے برطانیہ کی200سالہ غلامی کے طوق سے نجات حاصل کی اور دنیا میں پہلی بار مذہب کی بنیاد پر ایک ملک وجود میں آیا ۔ تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت برصغیر کے مسلمانوں نے کی جس میں ایک کروڑ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور نہایت بے سروسامانی کے حالات میں پاکستان میں اپنی نئی زندگی کا آغازکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہمارے ملک کی اساس ہے اور نئی نسل کو اس نظریہ کی روح سے روشناس کرانے اور ذہن نشین کرانے کی ازحد ضرورت ہے ۔ انہوں نے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم سب نے مل کر اپنے ادارے اور ملک کی ترقی کے لئے محنت کرنی ہے اور اپنے بزرگوں کی خواہش کے مطابق پاکستان بناناہے جہاں ہم سب مل کر امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسرنے میپکو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی اور پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ترانے گائے جن میں میپکو چیف نے انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں