ممبر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کشور شاہین اعوان کاملتان وومن جیل کادورہ

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:25

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ممبر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کشور شاہین اعوان نے ملتان وومن جیل کا دور ہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کشور شاہین نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ان تمام قیدیوں کے لئے آواز اٹھائے گا جن کی اپیلیں مختلف مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کی نہ صرف کوشش کی جائے گی کہ عدالت سے ان کو جلد پیشیاں دلوائی جاسکیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ان کو انصاف مل سکے۔

ممبر صوبائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے خواتین جیل میں قید 102قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے جیل میں ملنے والی سہولیات اور دیگر مسائل بارے بھی دریافت کیا۔کشور شاہین نے وومن جیل کی کچن، قیدیوں کے بیرک، ٹیوٹا کے سنٹر اور جیل کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل عنبر نقوی نے انہیں بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ زیب النساء اور کوآرڈی نیٹر قومی کمیشن محمد خالد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں