ملتان،محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم پر کپاس کی تیار فصل کی پہلی چنائی کا افتتاح

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم پر کپاس کی تیار فصل کی پہلی چنائی کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ، ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ اسٹیشن ڈاکٹر صغیراحمد، ڈائریکٹر یونیورسٹی فارمز ڈاکٹر عبدالغفار اور جامعہ کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کپا س کی چنائی کے افتتاح کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اگرجامعہ کا کوئی طالب علم چنائی کرنا چاہتا ہے تو وہ کرے ہم اسے مارکیٹ سے زائد معاوضہ دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہ روایات ڈال رہے ہیں کہ طلبہ کسی کام کو بھی چھوٹا مت سمجھیں اور حلال رزق حاصل کرنے کیلئے محنت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طلبہ سے چنائی کروانے کا مقصد کپاس کی صاف چنائی کرنا بھی ہے تاکہ صاف کپاس کی چنائی کا پیغام کسانوں اور زمینداروں تک پہنچ سکے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اگر ایسی سوچ ہمارے طلبہ میں آجائے تو وہ کسی پر بوجھ نہیں بن سکیں گے اور ان میںخود کمانے اور اپنا کاروبار کرنے کی سوچ پیدا ہو گی ۔ ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ اسٹیشن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ جامعہ میں لگائی گئی کپاس کی پیداوار بہت اچھی رہی ہے ۔

کپاس کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ اس بار کپاس کی قیمت کے حوالے سے کسان بھی خوش نظر آ رہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر ذولفقار علی ، ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ، ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر ارشد شکیل ، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ ، ڈاکٹر عمار مطلوب ،فارم منیجر محمود عالم سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں