نادہندگان سے واجبات کی وصولی ہرصورت ممکن بنائی جائے،چیف ایگزیکٹومیپکو

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ مستقل اور رننگ نادہندگان سے واجبات /بقایا جات کی وصولی ہر صورت ممکن بنائی جائے ۔ واجبات ادانہ کرنے والوں کے بجلی کنکشنز سمیت تمام تنصیبات فوراًً اُتارلی جائیں ۔ بجلی واجبات وصول نہ کرنیوالے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔

وہ میپکو خانیوال سرکل میں افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورسز ہماری مدد کے لئے ہیں ان کے ہمراہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جائیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں ۔ جرمانے عائد کرکے مکمل رقم وصولی تک بجلی بحال نہ کی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈیفالٹرز کے نام سے لگے دوسرے کنکشنوں کی چیکنگ کریں اور انہیں بھی منقطع کیاجائے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈیشنل چیف انجینئر خانیوال سرکل کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے اور واجبات وصول کرنے میں ناکام ایس ڈی اوز کے خلاف فوری طورپرمحکمانہ کاروائی کی جائے ۔ اس موقع پر چیف انجینئر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالعزیز نیازی، ایڈیشنل چیف انجینئر خانیوال سرکل محمد اقبال خان جوئیہ، ڈپٹی کمرشل منیجر محمد سرور انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد صدیق خان، خانیوال کے تمام ایکسین ، ایس ڈی او ز اور ریونیوآفیسرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں