آثارقدیمہ کے مختلف منصوبوں کیلئے 17.5ملین روپے کے فنڈزجاری

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے آثار قدیمہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئی17.5ملین روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں ، اس حوالے سے محکمہ آثارقدیمہ ملتان کے انچارج غلام محمد نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بدھ تہذیب کے دورکی تحصیل جام پور ضلع ڈیرہ غازیخان میں واقع مونڈدلو رام کی بحالی کیلئے 3.5ملین روپے جاری کردیئے ہیں جبکہ 17ملین روپے کے اس پراجیکٹ کیلئے 10ملین روپے گزشتہ سال جاری کئے گئے تھے اوربقایا 3.

(جاری ہے)

5ملین روپے فروری 2019ء میں جاری ہوں گے ، اسی طرح تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا میں واقع چارسوسال قدیمی مسجد جوشیرشاہ سوری کے دورمیں تعمیر کی گئی تھی کی بحالی کیلئے پانچ ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ،اس پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 40ملین روپے سے زائد ہے جبکہ گزشتہ سال 13ملین روپے جاری کئے گئے تھے ،حکومت پنجاب نے ہڑپہ میں ایک آڈیٹوریم کی تعمیر اور’’واک وے ‘‘بنانے کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے 9ملین روپے کے فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں جبکہ گزشتہ دوسال سے جاری ہڑپہ کی بحالی اوردیگرسہولیات کی فراہمی کایہ پراجیکٹ مجموعی طورپر52ملین روپے کاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں