پاکستان ریلوے کا ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے آٹو میٹک سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:31

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کے مینوئل سسٹم کی جگہ آٹو میٹک سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں ڈی ایس ملتان ڈویژن امیردائودپوتا نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ پاکستان ریلوے نے پاکستان بھرمیں ریلوے بکنگ آفس میں مسافروں کی سہولت کیلئے ٹوکن سسٹم کے اجراء کافیصلہ کیا ہے،مسافرٹوکن مشین سے ٹوکن حاصل کرکے اپنی باری پرٹکٹ حاصل کرسکیں گے ،اس کے علاوہ ریلوے پارکنگ کوبھی ٹوکن سسٹم پرمنتقل کیاجارہاہے تاکہ گاڑ یوں اورموٹرسائیکلوں کی پارکنگ کوزیادہ سے زیادہ محفوظ اورموئثربنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں