انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوچی سمجھی سازش کے تحت فیکٹریاں ختم کرکے گودام اور تجارتی دفاتر بنائے جارہے ہیں۔محبوب کشمیر ی

منگل 23 اپریل 2019 18:56

ملتان ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) لیبر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محبوب کشمیری وائس چئر مین نصیر بٹ نے پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں سوچی سمجھی سازش کے تحت فیکٹریاں ختم کرکے گودام اور تجارتی دفاتر بنائے جارہے ہیں جبکہ خالی پلاٹوں پر کاشتکاری بھی کی جارہی ہے لیکن جن پلاٹوں پر کاشتکاری ہو رہی ہے ان پلاٹوں کی لیز فوری طور پر ختم کی جائے کیونکہ پلاٹوں پر کاشتکاری کے باعث مزدور پیشہ طبقہ کی بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جن افراد نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹریوں کے لئے لیز پر پلاٹ حاصل کئے ہیں انہیں اس بات کا حکام بالا پابند بنائیں کہ وہ فیکٹری کے نام پر بمعہ پلاٹ نمبر، مالک کا نام، ٹیلی فون نمبرپر مشتمل بورڈ لگایا جائے جبکہ غیر رجسٹرڈفیکٹریوں کو فوری رجسٹرڈ کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ میں کہا کہ فیکٹریوں میں لیبر انسپکٹر جاکر انسپکشن کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ مزدور 8گھنٹے کی بجائے 12گھنٹے تک ڈیوٹی دے رہے ہیں اور انہیں بروقت مکمل تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی ہے ،عمر کی حد میں 60سال کی شرط کو ختم کیاجائے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ریفر شدہ مریض ہمراہ تیماردار کا خواجہ فرید ہسپتال جانے کا کرایہ 50روپے سے بڑھا کر150روپے تک بڑھایا جائے جبکہ داخل شدہ مریض اور تیماردار کا یومیہ کھانے کا خرچہ بھی 150سے بڑھا کر تین سو روپے تک کیا جائے اور خواجہ فرید ہسپتال سے ریفر کرایہ کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ن

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں