میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں، 60بجلی چورپکڑے گئے، 26لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

منگل 21 مئی 2019 18:07

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں60بجلی چورپکڑلئے جنہیںایک لاکھ 42ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ87ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ16بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

20مئی 2019؁ء کو ملتان میں5گھریلو صارفین کو14311یونٹس چوری کرنے پر303616روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 2ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈی جی خان میں12 گھریلوصارفین کو12477 یونٹس چوری کرنے پر155490روپے جرمانہ اور5 مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

وہاڑی سرکل میں2گھریلو صارفین کو3508یونٹس چوری کرنے پر 71340روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولپور میں3گھریلوصارفین کو8513یونٹس چوری کرنے پر164060روپے جرمانہ،ساہیوال میں5گھریلواور صنعتی صارفین کو16811یونٹس چوری کرنے پر330840 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں8گھریلواورصنعتی صارفین کو46785یونٹس چوری کرنے پر892210روپے جرمانہ عائداور3 ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ میں20گھریلوصارفین کو26200یونٹس چوری کرنے پر423784روپے جرمانہ اور 2مقدمات درج، بہاولنگر میں دو گھریلو صارفین کو 11242یونٹس چوری کرنے پر 270000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں3 گھریلو اورکمرشل صارفین کو3747یونٹس چوری کرنے پر76533روپے جرمانہ عائد کیاگیااو ر تینوں چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں