ٹریفک پولیس کی جانب سے دھند اور سموگ کے پیش نظر آگاہی مہم جاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:53

ملتان ۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان و سٹی پولیس آفیسر ملتان زبیر دریشک کی ہدایت پرچیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے دھند اور سموگ کے پیش نظر آگاہی مہم جاری ہے ۔ اس کے حوالے سے ایجوکیشن یونٹ نے الکاسب ٹیکنیکل کالج کے طلباء کو آگاہی لیکچر دیا ۔

ممبر ایجوکیشن یونٹ محمد سہیل ٹریفک وارڈن نے طلباء کو بتایا کہ ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کے ضامن ہیں اس لئے ان پر عمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کاا ستعمال لازمی کریں ۔ طلباء کو دھند اور سموگ کے موسم میں ڈرائیونگ کرنے کی احتیاطی تدابیر بارے بھی تفصیل سے بتایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سلومونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز چسپاںکیے جا رہے ہیں اور آگاہی کے سلسلہ میں بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیںجن پر احتیاطی تدابیر آویزاں ہیںکہ اپنی گاڑیوں کے انجن درست حالت میں رکھیں اور بروقت ان کی سروس کروائیں تاکہ دھواں کی وجہ سے پیدا ہونیوالی ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں