جیل میں آنے والے نئے قیدیوں کی بائیومیٹرک شناخت کرانے کی ہدایت

منگل 28 جنوری 2020 15:32

جیل میں آنے والے نئے قیدیوں کی بائیومیٹرک شناخت کرانے کی ہدایت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے کہا ہے کہ افسران ضرورت مند قیدیوں اور سائلین کو لیگل معاونت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں، ضلع کچہری کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور چالان 173 زیر دفعہ فوجداری کو بروقت عدالت میں پیش کیا جائے۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے کریمینل جسٹس کوآرڈینیشن اور ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد نواز بھٹی، سینئر سول جج (سول ڈویژن )انتخاب عالم، سینئر سول جج (فوجداری) نوید اختر ، ڈپٹی کمشنرعامرخٹک ، سی پی اومحمد زبیردریشک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن و سپیشل برانچ ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، سپرنٹنڈنٹس جیل خانہ جات، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے مزیدکہا کہ سمن وارنٹ کی بروقت تعمیل اور اس میں بہتری، گواہان کی عدالت میں حاضری اور شہادت بروقت قلمبندکرنے کے عمل کویقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے جیل میں نئے ملزمان کی بائیومیٹرک شناخت کرانے اور منی لانڈرنگ مقدمات میں ایف آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے صنفی بنیادپر تشدد کے مقدمات کی عدالت کا بھی افتتاح کیا، اس عدالت میں صنفی امتیاز سے متعلق مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی اور جلد از جلد فیصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں