ملتان،گرا ں فروشوں کے خلاف کارروائی جاری،ایک گرفتار،78کوجرمانے

جمعہ 29 مئی 2020 18:27

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ماہ رمضان کے بعد بھی پرائس مجسٹریٹ کی طرف سے فروٹ وسبزی منڈی کے دورے جاری جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک گرانفروش کو گرفتار اور78 کو جرمانے کئے ہیں۔گرانفروشوں کو مجموعی طور پر1 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان کا دورہ کیا،پھلوں اور سبزیوں کی آکشن کا جائزہ لیا،ان کی ًطرف سے دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی پیداوارکی منڈی میں سپلائی کی وجہ سے سبزیوں کے نرخ انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں،سبزی منڈی میں ٹریفک کے انتظامت بہتر بنا دئیے گئے ہیں،مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی دو شفٹوں میں تعیناتی کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کر لی گئی یے جب کہ سبزی منڈی میں پھڑیے ریٹ لسٹ آویزاں کرنے سے گریزاں ہیں اور اینٹوں کے باٹ استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں