جرائم پیشہ افرادکاقلعہ قمع کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:52

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ راجن پور کا دورہ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب کرائم بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں ضلع بھر میں تھانہ جات کی پرفارمنس اور کرائم کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔دورہ کے دوران ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ پولیس لائنز راجن پور میں یادگار شہداپر حاضری دی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے یادگار شہداپر سلامی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تحصیل روجھان میں موجود کچہ کے علاقہ میں پولیس پکٹ خیر پور بمبلی اور بہار ماچھی کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جانب سے پولیس پکٹس پر تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ جوانوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور کیش انعام بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرایڈیشنل آئی جی نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں ڈاکووں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کچے میں جرائم پیشہ ڈاکووں سے پاک کیا جائے گا اور ہم کچہ میں امن و امان قائم کرنے اور پبلک سروس ڈلیوری کے لیئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں