گرمی کے خاتمے ،لوکل درختوں کے فروغ کیلئے کمشنر ملتان کی ہدایت پر گرین کلین ملتان مہم تیزی سے جاری

شجرکاری نسلوں کی بقا کیلئے ضروری ہے،تمام مکاتب فکر کو شجرکاری مہم میں اپنا کردار نبھانا ہوگا، کمشنرملتان

بدھ 2 دسمبر 2020 17:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) شہر اولیاء میں گرد و گرما کے خاتمے اور لوکل درختوں کے فروغ کیلئے کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود کی ہدایت پر گرین کلین ملتان مہم تیزی سے جاری ہے۔مہم کے تحت شہر میں تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔اسی سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے اولڈ خانیوال روڈ پر اشوک کا تیار پودا لگا کر اشوک ایونیو کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ اشوک کے تیار 36 درخت لگا کر اشوک ایونیو تیار کیا گیا ہے۔تمام خالی سڑکوں،گرین بیلٹس پر تیار درخت،پودے لگائے جارہے ہیں۔نادرن بائی پاس پر 950 پلکن درخت لگا کر پلکن ایونیو بنایا گیا،ہائی کورٹ روڈ پر 136 تیار درخت لگا کر املتاس ایونیو اور معصوم شاہ روڈ پر 136 مولسری کے تیار درخت لگا کر مولسری ایونیو بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹرورکس روڈ پر ٹرمیریا،پلکن،املتاس،سکھ چین کے 300 درخت لگائے گئے ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ مخیر حضرات کا تعاون اور پی ایچ اے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے آغا علی عباس نے بھی پودا لگایا اور کہا کہ شجرکاری ہماری نسلوں کی بقا کیلئے ضروری ہے۔تمام مکاتب فکر کو شجرکاری مہم میں اپنا کردار نبھانا ہوگا۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے پودا لگایا اور کہا کہ وزیراعظم کے کلین گرین مہم وڑن کے مطابق شجرکاری جاری ہے۔ شہر کے تمام خالی مقامات پر شجرکاری کررہے اور انکی حفاظت کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔کمشنر جاوید اختر محمود نے شہریوں اور بچوں سے بھی پودا لگوایا اور کہا کہ شہریوں کی شمولیت کے بغیر شجرکاری مہم ادھوری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں