ملتان،گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 2 ملازم زخمی

اتوار 16 مئی 2021 14:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) ملتان میں گیس سلنڈر بھرنے والی دکان میں آگ لگ گئی، دکان کے 2 ملازم زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں شاہ رکن عالم کالونی میں نون چوک پر گیس سلنڈر بھرنے والی دکان میں سلنڈر بھرنے کے دوران آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے دکان کے دو ملازم زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دکان پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں