ملتان، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون، تین منڈیاں ختم، جانور ضبط

جمعہ 16 جولائی 2021 20:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تین منڈیاں ختم کر دیں، 6 افراد گرفتار اور 14جانور ضبط کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 نمبر چونگی ، دولت گیٹ اور ممتاز آباد سے 14 جانوروں کو ضبط کر لیا ، 6 بیوپاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کہیں غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مسافر بس اسٹینڈ کو سیل کر دیا جبکہ مالز ، یونیورسٹیز ، کالجز ، اسکولز اور ریسٹورنٹس کو بھی چیک کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں