ملتان میں پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرلیا، حشیش برآمد

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایات پر نیوملتان پولیس نے ایس ایچ او نیوملتان علی حسن گیلانی کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 2منشیات فروش محمد عدنان ولد عبدالشکور سکنہ بستی اوڈاں والی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو حشیش برآمد کرلی۔ تاہم ملزم کاساتھی جمعہ عرف پوپا موقع سے فرارہوگیا۔نیوملتان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں