ْچیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے چیئرمین ضلع کونسل آفس کا چارج باقاعدہ سنبھال لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری نے چیئرمین ضلع کونسل آفس کا چارج باقاعدہ سنبھال لیا ،چیئرمین دیوان عباس بخاری نے 23 اکتوبر بروز ہفتہ ایک بجے دن ضلع کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری بدھ کو وائس چیئرمینز ضلع کونسل سید واجد علی شاہ،ملک ذوالفقار ڈوگر،ملک سرفراز کھور کے ہمراہ ضلع کونسل آفس پہنچے تو چیئرمینز اصغر نقوی،مجید ماجد،چوہدری خلیل الرحمن، ملک کامران سن،احمد گجر،ایڈی کھیڑا،نذر بھٹی،فیاض تارڑ،مجاہد سندیلہ،رانا وحید، چیف آفیسر رانا محبوب عالم و دیگر سٹاف نے بھرپور گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیئے۔

دیوان عباس بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں بحال کیا عوام کو جن بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا وہ دوریاں ختم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے گی اور عوام کو سہولیات پہنچانے میں کوئی روکاوٹ پیدا نہ کرے گی۔

وائس چیئرمینز ضلع کونسل سید واجد علی شاہ،ملک ذوالفقار ڈوگر اور ملک سرفراز کھور نے کہا کہ چیف جسٹس نے ڈٹ کر فیصلہ دیا ہے اس لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔چیف جسٹس اور فوج کے ساتھ ہم بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہمارے اندر جو بھی کمی کوتاہی ہوگی وہ بھی دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے اختیارات کے ساتھ بحال ہوئے ہیں۔فنڈز،گاڑیاں اور دفاتر بھی ہمیں ملیں گے اور عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔

یوسی چیئرمینز اصغر نقوی،چوہدری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ،مجید ماجد،احمد گجر،ملک کامران سن،ایڈی کھیڑا نے کہا کہ پہلے سے بھی زیادہ عوام کی خدمت کریں گے۔چوبیس گھنٹے ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارا پورا ٹائم ملنا چاہیئے۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے لہذا ہم بھی عوام کیلئے دن رات حاضر ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں