ملتان، اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانے کا فیصلہ

پیر 6 دسمبر 2021 18:11

ملتان۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے منڈیوں سے سپلائی چین موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز نیلامی کا جائزہ لینے کیلئے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔عامر کریم خاں نے ٹماٹر سمیت سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔منڈی سے مارکیٹ میں کنٹرول ریٹس پر اشیاءخوردونوش کی سپلائی ہدف ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی پھل و سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی استحکام آچکا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا بھی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشن بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھاد کے بڑے ذخیرہ اندوزی کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں