شجاع آباد: دھند کے باعث ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:11

شجاع آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) شجاع آباد میں بنگالہ موڑ کے قریب ٹریلر کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جس میں 4 افرا دجاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں