ملتان پولیس کی کارروائی ، ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد ،ملزم گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 23:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مجاہد شاہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید محمد امین جھنڈیر نےاپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں