ماہ رمضان کے پیش نظر عوام کو سایہ دار مقامات پر بیٹھنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے اقدامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے پیش نظر عوام کو سایہ دار مقامات پر بیٹھنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد مبشر الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے برانچز میں سہولیات کی فراہمی اور شہریوں کی درخواستوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا ۔ رضوان قدیر نے ضلعی انتظامیہ کو ضلع کچہری میں عرصہ دراز سے رکھے گئے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لیے نئے سٹورز اور ریکارڈ روم بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں