صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کنزیومر فیسلی ٹیشن سینٹر چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے، جنرل منیجر آپریشن میپکو

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کنزیومر فیسیلی ٹیشن سنٹر چوبیس گھنٹے کام کررہاہے۔ یو ایس ایڈ (پی ڈی آئی پی) کے تعاون سے موسیٰ پاک ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں نئے قائم ہونے والے سہولت مرکز میں صارفین کی بجلی کی تمام شکایات اور سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”کنزیومر فیسیلی ٹیشن سنٹر“کے دورے کے موقع پر کیا۔ پراجیکٹ منیجر یو ایس ایڈ (پی ڈی آئی پی) رانا عبدالستار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے جدید سہولت مرکز کا قیام خوش آئند ہے اور مرکز میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہے جہاں صارفین کی شکایات اور معلومات کی فراہمی میں جاری ہے۔ صارفین اپنے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے واک اِن، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں