ملتان میں گیس چوری پر دوماہ کے دوران 4 کروڑ 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، 344 فیک میٹر پکڑے گئے ،ریجنل منیجر سوئی نادرن

جمعہ 29 مارچ 2024 14:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ملتان میں گیس چوری پر گزشتہ دوماہ کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 13 لاکھ جرمانہ کیا گیا اور 344 فیک میٹر پکڑے گئے،ان میں کمرشل صارفین کو تین کروڑ 56 لاکھ جرمانہ جبکہ گھریلو صارفین کو 57 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔یہ بات ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس ملتان سید حسین ظفر نے جمعہ کو ملتان میں پریس کانفرنس میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکو مت کی ہدایات پر گیس چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی طرح جاری رہیں گی۔ حسین ظفر کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی خان میں ٹیکسٹائل مل کو گیس چو ری کرتے پکڑا ہے۔سید حسین ظفر نے کہا کہ کمرشل صارفین سے جرمانے کی رقم سے سو فیصد ریکوری کر لی گئی ہے،اسی طرح بورے والا میں غیر قانونی کالونیوں کے گیس کنکشن بھی منقطع کر دئے گئے ۔انہون نے بتایا کہ 2 ماہ میں 200 سے زائد کمپریسر استعمال کرنے والوں کے گیس کنکشن منقطع کئے گئے اورگیس کے37 ٹیمپرنگ کئے ہوئے میٹر بھی پکڑے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں