ضلع بھر میں 343 واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 343 واٹر پیوریفکیشن پلانٹس مکمل فعال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فوری فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ڈی واسا،چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے تکنیکی خرابی سے بند واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کا سروے مکمل کرلیا۔انہوں نےضلعی محکموں کو اپنے متعلقہ پلانٹس کو فوری فنکشنل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ رضوان قدیر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ازسرنو سروے رہے پینے کے پانی کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قائم پلانٹس کی فعالیت کیلئے نجی سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد اور جلالپور کی میونسپل کمیٹیاں واٹر پیوریفکیشن پلانٹس فعال کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واٹر پیوریفکیشن پلانٹس کی معمولی مرمت و فلٹرز تبدیلی کیلئے بجٹ مختص کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں