واسا کا سیوریج اور واٹر سپلائی بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن،177 کنکشنز منقطع

جمعہ 29 مارچ 2024 17:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجزنے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 177 کنکشنز منقطع کردیئے۔ اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں ،بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں