سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل سے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ کی ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 17:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سے وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمدرجوانہ نے ملاقات کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کو کپاس پر سالانہ تیسرے آئی پی ایم سروے رپورٹ کی کتاب پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کہا کہ آئی پی ایم سروے رپورٹ سے واضح ہوچکا ہے کہ اگر کپاس کی پیداوار اور کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ممکن بنانا ہے تو آئی پی ایم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہوناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل سے زیادہ پیداوار کے حصول میں کاشتکاروں نے زرعی زہروں اورکیمیائی کھادوں کے زیادہ استعمال کو ترجیح دی جس کے نتیجہ میں نقصان دہ کیڑوں میں زہروں کیخلاف قوت مدافعت بڑھ چکی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں