ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 334افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

اتوار 12 مئی 2024 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں340ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 334 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں322، شجاع آباد میں بارہ اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد97ہے،ملتان شہر میں 93 اور شجاع آباد میں چار ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں205میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 191،شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پور پیر والا میں چھ میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔پانچ کرائم اور21متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 334افراد کوریسکیوکیاگیا،ملتان شہر میں316،شجاع آباد میں 12 اورجلالپور پیر والا میں چھ افراد کوریسکیوکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں