ملتان پولیس کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 گینگز کے 6 ارکان گرفتار

پیر 13 مئی 2024 17:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملتان پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 گینگز کے 6 ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ اورنقدی برآمد کرلی۔ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی نے شہر سے رابری، چوری اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کوخصوصی ٹاسک دیا ۔

پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے اس دوران رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگز کو ٹریس کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنا لوجی اور دیگر روایتی طریقے اختیار کرتے ہوئے ملوث گینگز کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتارشاناگینگ کے سرغنہ حسین رضاعرف شانا،دلاور ولد محمدرشید ،غلام رضاعرف راجا جبکہ عاقب گینگ کے سرغنہ عاقب ،محمد سجاد اوررامش کوگرفتارکرکے1 کروڑ 7 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 کاریں، 21 موٹر سائیکل، 12 تولے سونا،اور14 لاکھ روپے نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے۔

ان گینگ کے خلاف 71مقدمات ٹریس ہوئے ۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیے جانے والے 4 پسٹل 30 بور اور 1 کوزی رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔سی پی او ملتان صادق علی نے برآمد ہو نے والا مال اصل مالکان کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں