میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی فیڈربس سروس کے کرایوں کا اعلان کردیاگیا
اتوار 27 نومبر 2016 21:30
(جاری ہے)
لاہور فیڈر بسوں کے کرایہ جات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی۔
اسلام آباد اور ملتان فیڈر بسوں کے کرایوں کا نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا یہ نوٹیفیکیشن پی ایم اے کی سفارش پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے جاری کیا ہے۔کرائے نامے کی تفصیلات کے مطابق اگر کوئی شہری صرف فیڈر بس پر سفر کرتا ہے تووہ 15روپے کرایہ ادا کرے گااوراگر وہ شہری ایک فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد دوسری فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے دوسری بس کے کرائے کی مد میں صرف 5روپے ادا کرنے ہوں گے۔اسی طرح اگر وہ تیسری فیڈر بس میں سفر کرتا ہے تو اُسے تیسری بس کا بھی صرف پانچ روپے ادا کرنا ہوگا ۔اگر ایک مسافر فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اسے کل 20روپے کرایہ دینا پڑے گاجس میں 15روپے فیڈر بس اور پانچ روپے میٹرو بس کا کرایہ شامل ہے ۔ اسی طرح اگر ایک پسنجر میٹرو بس میں سفر کرنے کے بعد فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے بھی مجموعی طور پر 20روپے کرایہ کرنا پڑے گا یعنی وہ میٹرو بس کا 20روپے کرایہ ادا کرے گا جبکہ فیڈر بس میں مفت سفر کرے گا۔اگر کوئی شہر ی فیڈر بس سے سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے اور پھر کسی میٹرو بس اسٹیشن سے اتر کر پھر فیڈر بس میں سوار ہوتا ہے تو اس سے مجموعی طو ر پر 25روپے کرایہ وصو ل کیا جائے گاجس میں فیڈربس کے پندرہ روپے ، میٹرو بس کے پانچ اور پھر فیڈربس کے پانچ روپے شامل ہیں ۔ اسی طرح اگر کوئی شہر ی فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں بھی سفر کرتا ہے اور پھر فیڈربس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو مجموعی طور پر اُسے بھی 25روپے ادا کرنے ہوں گے ۔میٹرو بس کا کرایہ 20روپے ہوگا۔کرائے میں رعائیت حاصل کرنے کیلئے ایک بس سے اترنے کے بعد نصف گھنٹے کے اندر دوسری بس میں ٹرانسفر ہونا ضروری ہوگا۔اس مقصد کیلئے میٹرو بس کارڈ کو ہر فیڈر بس میں لگے ویلی ڈیٹر پر لگانا ہوگا بصورت دیگر دوسری فیڈر بس میں نیا سفر شمار ہوگااوررعائیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکے گا فیڈربس سروس کے استعمال کیلئے میٹرو بس کارڈ میں 20روپے کے بیلنس کا ہونا ضروری ہے ۔ایک ٹرانسفر کی صورت میں 25روپے اور دو ٹرانسفر کی صورت میں کارڈ میں کم از کم 30روپے ہونا ضروری ہیں ۔ تین بسوں میں سفر کرنے کے بعد چوتھی بس میں نیا سفر شمارہوگا۔ایک میٹرو بس کارڈ پر ایک ہی مسافر سفر کر سکے گا۔فیڈر بسیں مخصوص سٹاپ کے علاوہ کسی جگہ نہیں رکیں گی ۔یادر ہے کہ میٹرو بس سسٹم لاہور کیلئے 200فیڈر بسیںمنگوائی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ۔اسلام آباد اور ملتان کے لئے فیڈر بسوں کے کنٹریکٹ کا تمام عمل مکمل کرلیا گیا ہے تو قع ہے کہ ماہِ دسمبر میں اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ملتان میں 11فیڈر روٹس تجویز کئے گئے ہیں جن پر 100 ایئر کنڈیشنڈفیڈر بسوں کو چلایا جائے گا۔ان فیڈر روٹس کو میٹرو بس اسٹیشنز کے ساتھ لنک کیا گیاہے۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاپان کوآپریشن انٹرنیشنل ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفدکاایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کادورہ
سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ملتان میں گیس چوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری
آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
گندم کی کٹائی کے بعد ناڑ کو ہرگز آگ نہ لگائیں بلکہ زمین میں دبا دیں،ڈاکٹر محمد نوید افضل
شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے ملتان
پولیو کے قطرے بالکل محفوظ ہیں، غلط پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں،کمشنر
ضلع بھر میں10 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
واسا ملتان کی نادہنگان کے خلاف کارروائیاں، ایک روز میں 50 لاکھ 23 ہزار روپے کی وصولی کر لی گئی
آر پی او کی ملتان کی مختلف ریجن کے بلڈنگ افسران سے ملاقات، جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار