دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی ناکامی،دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے،،تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کی مجلس وحدت المسلمین کے وفد سے ملاقات گفتگو

تحریک انصاف کے رہنما کی ایم ڈبلیوایم کی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی

اتوار 26 فروری 2017 18:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی ناکامی ہیں، دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے،وہ علامہ اقتدارحسین نقوی کی قیادت میں آنے والے مجلس وحدت المسلمین کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے،قبل ازیں مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی اور انہیں 28فروری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی ،تحریک انصاف کے رہنما نے مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرشاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس مثبت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد خوش آئند ہے ، اس آپریشن کی زد میں دہشتگردوں اور اُن کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے۔ علامہ اقتدار نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں حکومت کی طرف سے اگر نیشنل ایکشن پلان کی طرح آپریشن ردالفساد کی راہ روڑے اٹکائے گئے تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ 28فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس محب وطن جماعتوں اور قوتوں کا اجتماع ہے، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ہادی حسین، مولانا فرحان حیدر اور سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی موجود تھے۔ دریں اثناء این اے 148ملتان کے پارٹی ورکرز اور مقامی رہنمائوں کے وفود سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوسال تک نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ کرانا حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے، دوسال تک نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرلیا جاتا اورکراچی کی طرزپرپنجاب اور اندرون سندھ میں رینجرزکا آپریشن شروع کردیا جاتا تو لاہور،سہون شریف اوردیگرعلاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش نہ آتے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں