مریدکے،ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق

پیر 18 مارچ 2024 22:00

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دو حادثات میں خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ننگل ساہداں بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور نوجوان بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔رکشہ میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دربار بابا گاما حیات کے قریب سڑک کراس کرتی خاتون بس کی زد میں آگئی ،سر میں چوٹیں اور ہاتھ پائوں کی ہڈیاں ٹوٹنے سے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اطلاع کے مطابق خاتون جانکی بازی ہار گئی جسکے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق بس اورٹریکٹرٹرالی ڈرائیور فرار ہوگئے بس اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں