مریدکے،مبینہ طور پر منشیات فروش کی اندھا دھند فائرنگ ،گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ،حالت تشویشناک

پیر 18 مارچ 2024 22:00

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں مبینہ طور پر منشیات فروش کی اندھا دھند فائرنگ ،گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان سیف اپنی بہن اور کمسن بھانجے کے ہمراہ گلی سے گزر رہے تھے کہ مبینہ منشیات فروش نے معمولی بات پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،پیٹ میں گولی لگنے سے سیف مسیح شدید زخمی ہوگیا جسے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقع گلی تنگ ہونے سے گزرتے معمولی تلخ کلامی سے شروع ہوا جس کی وجہ سے عدنان نامی نوجوان نے فائیرنگ کردی سیف مسیح پر فائیرنگ کی گولی سیف کے پیٹ میں لگی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں