مریدکے ‘نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

آئی جی پنجاب نے گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 24 نومبر 2021 16:21

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) مریدکے کی نواحی آبادی مرل گائوں کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون اوردو کمسن بچوں سمیت چار افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے لاہور باٹا پور کا رہائشی شاہنواز اپنی عزیزہ خاتون زینب امجد اعوان اور دو کمسن بچوں کے ہمراہ کار نمبر ایل ای ایچ 1840 پر مریدکے کی نواحی گاوں مرل سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اندھا دھند فائیرنگ کے نتیجہ میں چاروں کار سوار موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔

واقع کی اطلاع پاتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق خاتون دو بچوں سمیت چار افراد کا قتل دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے موقع سے اہم شواہد حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی جی پنجاب را سردار علی خان نے فیروز والہ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈی پی او شیخوپورہ کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں