مریدکے جی ٹی روڑ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ایل پی جی گیس کے ٹینکر کے ٹائروں میں آگ بھڑک اٴْٹھی‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 27 ستمبر 2020 12:55

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) مریدکے جی ٹی روڑ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ایل پی جی گیس کے ٹینکر کے ٹائروں میں آگ بھڑک اٴْٹھی آگ گیس ٹینکر کے ویل کا بیرنگ ٹوٹ کررگڑ سے نکلنے والی چنگاڑیوں سے لگی آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بروقت آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے سے صرف گیس ٹینکر کے 2 ٹائر جلی- ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پا کر آگ گو گیس سیبھرے ٹینکر کو جلنے سے محفوظ کر لیا اور بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچانے کیساتھ لاکھوں مالیت کی گیس اور گاڑی کو بھی بچا لیا-

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں