محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا آپریشن ،قبضہ گروپوں سے چار کروڑ مالیت کی زمین واہ گزار

اتوار 30 مئی 2021 00:20

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) محکمہ انٹی کرپشن گوجرانوالہ نے قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران مبینہ قبضہ گروپوں سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زمین وا گزار کروا لی۔

(جاری ہے)

سی او انٹی کرپشن گوجرانوالہ محمد اقبال اوجلہ کی سربراہی میں انٹی کرپشن ٹیم نے قانون گو حاجی جاوید اور متعلقہ پٹواری رانا زاہد کے ہمراہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ ننگل دونا سنگھ کے علاقہ میں آپریشن کرکے سرکاری زمین پر ناجائز قابض خادم حسین چنگڑ کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 40کنال زرعی اراضی جبکہ اسی علاقہ کے حاجی مشتاق راجپوت کے قبضہ سی163کنال سرکاری اراضی وا گزار کروا لی۔

انٹی کرپشن اور محکمہ مال کی مشترکہ ٹیم کی طرف سے چار کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی وا گزار کر والی لی گئی ہے جبکہ دیگر زمینوں سے قبضہ کے خاتمہ کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد اقبال اوجلہ کے مطابق کسی کو بھی ایک انچ سرکاری اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خصوصی آپریشن کے دوران مزید اراضی کو واگزار کروا کر سرکاری قبضہ میں لایا جائے گا

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں