عام آدمی کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لیے حکومت پنجاب کی طر ف سے شروع کئے جانے والے پروگرام"خدمت آپ کی دہلیز پر

۹تحصیل مریدکے کے دیہاتی علاقوں میں بھی صفائی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے

بدھ 2 جون 2021 20:36

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2021ء) عام آدمی کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لیے حکومت پنجاب کی طر ف سے شروع کئے جانے والے پروگرام"خدمت آپ کی دہلیز پر"کے تحت تحصیل مریدکے کے دیہاتی علاقوں میں بھی صفائی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کے حکم اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل مریدکے اظہار الحق باجوہ کی ہدائت پر چیف آفیسر چودھری سردار علی اور ایس ڈی او چودھری محمد اشرف گجر کی نگرانی میں عملہ نے دیہاتی علاقوں میں کچرا کنڈی کے سالوں پرانے ڈھیر ختم کرا دیئے جبکہ کرینوں سمیت دیگر بھاری مشینری کی مد د سے گندے پانی کے جوہڑوں کے خاتمہ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

تحصیل کونسل کے عملہ صفائی نے ننگل ساہداں سمیت دیگر علاقوں سے کچرا کنڈی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم کی صفائی، تجاوزات کا خاتمہ اور گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ا ظہا ر الحق باجوہ کی قیادت میں ننگل ساہداں میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔

واک کے دوران اظہار الحق باجوہ، چودھری سردار علی اور محمد اشر ف گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی خدمت اپلیکیشن کے ذریعے اپنے مسائل سے فوری آگاہ کریں تاکہ انہیں بنیادی مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ مسائل کے خاتمہ کے لئے شروع کی جانے والی مہم کے دوران مرحلہ وار عوامی تکالیف کا ازالہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اظہا رالحق باجوہ نے کہا کہ ان کے دروازے عوام الناس کے لیے کھلے ہیں اور وہ کسی محکمہ کی کارکردگی یا مسائل کے لیے ان سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں