مریدکے ،سسر نے بہو اور اوباش نوجوان نے چارسالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں

منگل 8 جون 2021 23:01

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) سرکل مریدکے میں سسر کے ہاتھوں بہو اور اوباش نوجوان کے ہاتھوں چار سالہ بچی کے ذیادتی کا شکارہونے کے افسوسناک واقعات سامنے آئے ہیں اور پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ تھانہ سٹی مریدکے میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق محلہ رسول نگر کے شیخ مظہر اقبال نے چھ ماہ قبل اپنی بیٹی آمنہ کی شادی دانش بیگ نامی نوجوان کے ساتھ کی جو کہ مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا۔

بیٹے کے گھر نہ آنے پر سسر مرزا امجد بیگ نے مبینہ طور پر اپنی بہو (آ)کو ذیادی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔شیخ مظہر کے مطابق بیٹی کے سسرال جانے پر بیٹی کو ہمیشہ نا خوش پایا جس پر اسے اپنے گھر لیجا کر وجہ پوچھی تو اس نے سسر کی طرف سے کئی ماہ تک زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بارے میں بتا دیا۔

(جاری ہے)

مرزا امجد سے وجہ پوچھی نے اس نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے لڑکی کے والد مظہر اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسرا واقعہ تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ شریف پورہ میں پیش آیا جہاں صابر علی نامی اوباش نوجوان مبینہ طور پر چار سالہ کومل دختر عمران کو چیز کھلانے کا جھانسہ دے کر ویران پلاٹ میں لے گیا اور مبینہ طور پر بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے اہل خانہ کے آنے پر ملزم فصلوں میں چھپتا ہوا فرار ہو گیا۔ پولیس نے بچی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں