پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے اپنے گھر دعوت پر بلا کر دامادکو قتل کردیا

اتوار 19 جنوری 2020 19:45

پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے اپنے گھر دعوت پر بلا کر دامادکو قتل کردیا
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) مریدکے کی آبادی گجر ٹائون میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے اپنے گھر دعوت پر بلا کر دامادشہزاد کے ہاتھ پائوں چارپائی سے باندھ کر چھریوں کے وار کر کے ذ بح کر دیا ،ملزم فرار ہوگئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی آبادی گجر ٹائون میں 25سالہ شہزاد نے تین ماہ قبل تہمینہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی رچائی سسرالیوں نے پہلے صلح کی اورگزشتہ رات اپنے گھر گجر ٹائون داماد اور بیٹی کو شادی کی تقریب میں شمولیت کے لیئے دعوت پر بلایا اور رات گئے مقتول کو سوتا دیکھ کر سسرالیوں نے مبینہ طور پر ہاتھ پائوں باندھ دیئے اور چھریوں کے وار کر کے تشدد کیا اور ذبح کر دیا ۔

جوان بیٹے کا پتہ کرنے اسکے والدین اسکے سسرالیوں کے گھر پہنچے تو گھر کے کمرہ سے بیٹے کی نعش مل گئی جبکہ اس کے سسرالی اور بہو تہمینہ گھر سے غائب پائے گئے جس پر والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے صدر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں