مریدکے، انٹر ا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ

گورنمنٹ کمپری ہینسوہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں کو 53رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت انٹر ا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے مریدکے میںکھیلے جانے والے میچ میں گورنمنٹ کمپری ہینسوہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں کو 53رنز سے شکست دے دی۔ چاند باغ سکول مریدکے کے سرسبز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈرہ سکول شیخوپورہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اووروں میں186رنز بنائے۔

زوہیب حسن 29، دلاور حسین23اور قاسم علی16رنز بنا کر نمائیاں رہے۔ مخالف ٹیم کی طر ف سے محمد اسد نے تین، محمد عمر نے دو جبکہ محمد اویس ، مدثر علی اور ذبیح اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ جواب میں دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں کی ٹیم133رنز بنا کر 8اوور قبل ہی آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

محمد انیس نی25، میں زین نی18، ادین آصف نی16اور محمد اویس نی11قابل ذکر رنز بنائے۔

گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کی طرف سے سلمان افضل نی22رنز کے عوض چار،زوہیب حسن نے 17رنز کے عوض دو جبکہ قاسم علی اور احمد حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ عباس شہید ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کے پرنسپل افتخار احمد، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کے پرنسپل محمد اسلم گجر، انٹر نیشنل کرکٹ سکورر سجاد الحسن اور تحصیل سپورٹس آفیسر مریدکے مبشر بھٹی نے شاندار کھیل پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں