افریقی ممالک شمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے اس پر دبائو بڑھائیں ،ْ امریکہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) امریکا نے افریقی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے اس پر دبائو بڑھائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے افریقی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹریڈ اینڈ سکیورٹی اجلاس کے دوران کہی۔ ٹلرسن نے کہا کہ تمام اقوام کو شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا احترام کرنا چاہیے۔انھوں نے افریقی ممالک پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیں تاکہ اسے میزائل پروگرام سے دستبردار کرانے کیلئے دبائو بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں