اردو لٹریچر خاص طور پر اردو شاعری نے امریکہ میں پاکستانی ثقافت اور لٹریچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے

اس سے امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی اور میل جول میں بھی مضبوطی آئی ہے، پاکستانی امریکن تارکین وطن اردو کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ْ امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا ثقافتی شام (ادبی نشست) کی تقریب سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 18:43

اردو لٹریچر خاص طور پر اردو شاعری نے امریکہ میں پاکستانی ثقافت اور لٹریچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اردو لٹریچر خاص طور پر اردو شاعری نے امریکہ میں پاکستانی ثقافت اور لٹریچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس سے امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی اور میل جول میں بھی مضبوطی آئی ہے، پاکستانی امریکن تارکین وطن اردو کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں اردو لٹریچر کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کی میزبانی میں سفارتخانے میں ثقافتی شام (ادبی نشست)کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ کے مختلف حصوں سے اردو کے معروف شاعروں لٹریچر سے پیار کرنے والوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ اردو لٹریچر خاص طور پر اردو شاعری نے امریکہ میں پاکستانی ثقافت اور لٹریچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اسکے علاوہ اس نے امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی اور میل جول کو بھی مضبوط کیا ہے ۔

اعزاز احمد چوہدری نے شمالی امریکہ میں اردو لٹریچر کو فروغ دینے کیلئے قابل قدر شراکت پر مہمان شاعروں کی خدمات کو سراہا۔انکا کہنا تھاکہ پاکستانی امریکن تارکین وطن اردو کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر جن شاعروں نے اپنا کلام پڑھا ان میں لاس اینجلس سے عرفان مرتضیٰ،مس مونا شہباب،عبدالرحمان صدیقی ،معظم صدیقی ،انور اقبال اور زاہد حمیدی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں