جوڈیشنل مجسٹریٹ نے امریکی نژاد پاکستانی شہری کوعدالتی اشتہاری قرار دے دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکی نژاد پاکستانی شہری عدالتی اشتہاری قرار،صحافت کی چھتری تلے شہریوں کو ہراساں کرنے،ان کی جائیداد ہتھیانے اور جھوٹے مقدمہ درج کرنے والے ملزم فاروق مرزا کو جوڈیشل مجسٹریٹ سمیرا عالمگیر نے تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر عدالتی اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم فاروق مرزا نے اپنی سابق اہلیہ زرنیگار کی جائیداد ہتھیانے کے لیے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی‘ ناکامی کا سامنا ہونے پر ملزم نے اپنے بیٹوں کو جھوٹے دہشتگردی مقدمات میں پھنسوانے کے لیے اہلیہ کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ملزم فاروق مرزا کے خلاف دھوکہ دہی فراڈ جعل سازی کا مقدمہ درج کیا تو ملزم فرار ہو گیا جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فاروق مرزا کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا جبکہ فاروق مرزا کی جانب سے اسکی سابق اہلیہ پر درج کرائے گئے مقدمات بھی پولیس نے انکوائری کرنے کے بعد خارج کر دئیے ہیں عدالتی اشتہار ملنے کے بعد پولیس نے فاروق مرزا کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دئیے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں