سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمہ دارڈونلڈ ٹرمپ ہیں‘امریکی گلوکار

ٹرمپ واقعہ کے براہِ راست ذمہ دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں

بدھ 20 مارچ 2019 11:05

سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمہ دارڈونلڈ ٹرمپ ہیں‘امریکی گلوکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرا دیا۔

(جاری ہے)

جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعہ کے براہِ راست ذمہ دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں