بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفے اور ایم این سی ایچ پروگرام پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا.ڈاکٹر امیر بخش

پی پی ایچ آئی ، یواین ایف پی اے اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مل کر اس پروجیکٹ کو کمیونٹی کے لئے زیادہ فائدہ مند بنائیں گے،پی پی ایچ آئی کوآرڈینیٹر

بدھ 20 مارچ 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پیپلزپرائمری ہیلتھ کئیر انیشی ٹیو بلوچستان کے زیر اہتمام یواین ایف پی اے فنڈد پروجیکٹ برائے ایم این سی ایچ اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ کوئٹہ میں ایک روزہ تعارفی اور تربیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر پی پی ایچ آئی محمدرفیق رئیسانی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا پی پی ایچ آئی کو ملنا ہماری کارکردگی پر ڈونرز کے اعتماد کا ثبوت ہے اس سے قبل جس بھی پروگرام میں پی پی ایچ آئی کو شراکت دار بنایا گیا ہے اس کے بہترین رزلٹ ملے ہیں اور اس پروجیکٹ کے لئے بھی ہماری ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی جس کے بہتر نتائج عام لوگوں کو ملیں گے،اس پروجیکٹ کے پی پی ایچ آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر امیر بخش نے کہا کہ پی پی ایچ آئی ، یواین ایف پی اے اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ مل کر اس پروجیکٹ کو کمیونٹی کے لئے زیادہ فائدہ مند بنائیں گے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہماری ٹیم پرعزم ہے کیونکہ بلوچستان دوران زچگی مائوں کی اموات میں دنیا میں سر فہرست ہے جو کہ ہمارے لئے نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ باعث شرم بھی ہے تعلیم اور شعور کی کمی کی وجہ سے کم سنی کی شادیوں میں اضافہ ہو رہاے ہے خواتین کو دوران حمل بچے کی پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد طبی مشوروں اور علاج کے حوالے سے مراکز صحت آنے کے لئے یا تو انکے گھر والے نہیں چھوڑتے یا وہ لاپرواہی برتتے ہوئے خود نہیں آتیں جس سے زچگی کے دوران پیچیدگیوں کی وجہ سے اکثر خواتیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،اس پروجیکٹ کے تحت آزمائشی طور پر بلوچستان کے چار اضلاع کے منتخب کردہ بنیادی مراکز صحت اور تحصیل ہسپتال خانوزئی میں یہ پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے خانوزئی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک مرد اور ایک خاتون سائکالوجسٹ بھرتی کی جارہی ہیں ہماری خواتیں سوشل موبلائزرز گھروں میں جاکر خواتین کو ہسپتال آنے کے لئے قائل کریں گی جہاں خاتون سائکاٹرسٹ انکی کونسلنگ کریں گی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کے فوائد کے حوالے سے انکی ذہن سازی کریں گی جبکہ مرد سائیکاٹرسٹ کمیونٹی میں جاکر کے مردوں کی کونسلنگ کریں گے انکو فیملی پلاننگ اور بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفے کے حوالے سے بتائیں گے،اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپوٹ مینیجرز،پروجیکٹ کی پروگرام آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانوزئی کی لیڈی ڈاکٹر خواتین اسٹاف اور بنیادی مراکز صحت کی لیڈی ڈاکٹرز اور خواتین اسٹاف نے شرکت کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں