عید الاضحیٰ اور جشن آزادی پاکستا ن کی تعطیلات میں تقریباً ایک لاکھ 46ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، چیف ٹریفک آفیسر

اتوار 18 اگست 2019 21:05

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر ایک لاکھ 46ہزار 6سو 26 گاڑیاں مری میں آئیں، اس دوران سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لئے آر پی او راولپنڈی محمداحسان طفیل کے احکامات کی روشنی میں جامع اور منظم ٹریفک پلان مرتب کر کے وارڈنز افسران وضلع پولیس کی تمام پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، جس کے مطابق مری آنے والے سیاحوں کو آن گرائونڈ ٹریفک سمیت دیگر ہر قسم کی سروسز فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی اونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحیٰ اور جشن آزادی پاکستا ن کی تعطیلات کے دوران تقریباً ایک لاکھ 46ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، گذشتہ سال کی نسبت اس سال سرکل مری میں کسی بھی جگہ پر سیاحو ں کو ٹریفک پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تمام پوائنٹس پر رش کے باوجود وارڈن افسران نی100سے زائد گھنٹے مسلسل محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرتے ہوئے ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھا، ان دو اہم تہوار ( عیدالاضحی ، جشن آزادی پاکستان )کے موقع پرسی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا ، سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف اور اے سی مری احمد حسن رانجھا خود تما م تر ٹریفک انتظامات اور اقدامات کی نگرانی کرتے رہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں