جنگِ کوریا میں ہلاک کچھ امریکی اہلکاروں کی باقیات کی واپسی جلد ہوگی، وزیرخارجہ مائیک پومپیو

جمعرات 19 جولائی 2018 12:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کوریا کی جنگ میں ہلاک ہونے والے کچھ امریکی اہل کاروں کی باقیات آئندہ چند ہفتوں میں واپس آ سکتے ہیں۔تاہم باقیات کی تعداد اور واپسی کی تاریخ کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی وائٹ ہاؤس کی کابینہ میٹنگ میں کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں باقیات کی پہلی کھیپ ہمیں مل جائے گی۔

یہ ان کا وعدہ تھا اور اس لیے یقینی طور پر وہاں پیش رفت ہو رہی ہوگی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے عہدے داروں نے اتوار اور پیر کے روز شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر ملاقات کی تاکہ 1950 اور 1953 کے درمیان کوریا ئی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی اہل کاروں کی باق?ات کی واپسی میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے ۔محکمہ دفاع کے مطابق کوریا کی جنگ میں 36000 سے زیادہ امریکی اہل کار ہلاک ہوئے تھے جب ایک اندازے کے مطابق 7800 ابھی تک لاپتا ہیں۔لڑائی کسی امن معاہدے کی بجائے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ختم ہوئی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کوریا تکنیکی اعتبار سے اب بھی حالت جنگ میں ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان فائر بندی معاہدے کی 65 ویں سالگرہ 27 جولائی کو ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں