روسی ہم منصب سے ملنے میں کوئی قباحت نہیں،جیمز میٹس

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب سے ملاقات کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے،اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے،مگر اس میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں