مشی گن‘ تجہیز و تکفین کے مرکز سے 60 شیر خوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد

مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) امریکا کے شہر ڈیٹروئٹ میں پولیس نے 60 سے زیادہ شیرخوار بچوں اور جنینوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو تجہیز و تکفین کے ایک مرکز میں چٴْھپایا گیا تھا۔ پولیس اس امر کوانتہائی تشویش ناک قرار دے رہی ہے۔ایک ہفتہ قبل مشی گن ریاست کے اس شہر میں تجہیز و تکفین کے ایک دوسرے مرکز سے 11 شیرخوار بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

ان لاشوں کو لکڑی کی ایک پًرت میں چٴْھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈیٹروئٹ کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حکام ابھی تک ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق کو نہیں جان سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور ریاست کی انتظامیہ اور وفاقی تحقیق کار انسانی باقیات کی نامناسب طریقے سے ذخیرہ کاری کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورش تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں۔تحقیق کاروں کی ٹیم ملنے والی باقیات کی عمروں اور شناخت کا تعین کرنے پر کام کر رہے ہیں۔مشی گن ریاست میں لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری افیئرز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پیری فیونرل ہوم میں ابتر صورت حال اور سنگین لاپروائی سامنے آنے کے بعد تجہیز و تکفین کے اس مرکز کا لائسنس منسوخ کر کے اٴْس بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں