امریکہ نے شمالی کوریا کی 2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

جمعہ 22 مارچ 2019 20:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) امریکہ نے شمالی کوریا کی دو شپنگ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیانا یانگ کو جوہری پروگرام w سے دستبردار کروانے میں معاونت ملے گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی دو کمپنیوں ڈالیان ہائیبو انٹرنیشنل فریٹ کمپنی لمٹیڈ اور لیوننگ ڈانگز نگ انٹرنیشنل فارورڈنگ کمپنی لمٹیڈ نے شمالی کوریا کو امریکہ پر حملے میں معاونت فراہم کی ۔

جس کی وجہ ان دونوں کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی امریکی شہری کو لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ان کمپنیوں کے تمام اثاثے منجمند کئے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ دوسری سربراہی کانفرنس میں ناکامی کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں